(ویب ڈیسک ) بالی ووڈ کی مقبول ترین اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کو ایک انٹرویو کے دوران پوچھا گیا کہ انہوں نے انیل کپور سے شادی کیوں نہ کی؟تو اس پر انہوں نے اک دلچسپ جواب دیا ’’ کہ وہ کبھی بھی اپنے کسی ساتھی اداکار کے ساتھ شادی نہیں کریں گی‘‘۔اس جواب پر انکے مداح تجسس کا شکار رہے کہ وہ کس اداکار کو مخاطب کر رہی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مادھوری ڈکشٹ اپنے حسن، اداکاری کی صلاحیتوں اور کلاسیکل رقص کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں، مادھوری ڈکشٹ نے ڈاکٹر شریریم نینے سے 1999 میں شادی کی تھی تاہم انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ کبھی بھی اپنے کسی ساتھی اداکار کے ساتھ شادی نہیں کریں گی۔تاہم90 کی دہائی میں مادھوری اور سنجے دت کے افیئر کی باتیں زبان زدعام تھیں اور اس دوران ریلیز ہونے والی فلموں ’کھل نائیک‘ اور ’ساجن‘ میں دونوں کی آن سکرین کمیسٹری ان خبروں کو مزید ہوا دے رہی تھی۔ان کا یہ مبینہ ریلیشن شپ بالآخر سنہ 1993 میں سنجے دت کی گرفتاری کے ساتھ ختم ہو گیا۔سنجے دت کے قانونی معاملات کی وجہ سے مادھوری نے خود کو ان سے دور کر دیا اور پھر کبھی عوامی سطح پر اس بارے میں کوئی بیان بازی نہیں کی۔
لیکن آپ یہ جان کر حیران ہونگے کہ یہ سنجے دت نہیں تھے جن کے متعلق مادھوری نے شادی نہ کرنے کا کہا تھا بلکہ وہ اداکار انیل کپور کے حوالے سے بات کر رہی تھیں۔انیل کپور اور مادھوری نے ’تیزاب‘، ’رام لاکھن‘، ’بیٹا‘، ’پکار‘ جیسی ہٹ فلموں میں ایک ساتھ کام کیا۔
یہ بھی پڑھیں:اگر میرااثر و رسوخ ہوتا تو آج چیئرمین پی سی بی ہوتا، شاہد آفریدی
انیل کپور سے شادی کیوں نہ کی؟ مادھوری کے جواب پر مداح کافی عرصہ تجسس میں رہے
Apr 17, 2025 | 21:18:PM