ڈی آئی خان؛سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4خوارج ہلاک، ایک سپاہی شہید

Apr 17, 2025 | 21:22:PM
ڈی آئی خان؛سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4خوارج ہلاک، ایک سپاہی شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4خوارج واصل جہنم  ہو گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی نے جام شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی آئی خان میں خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، کارروائی کے دوران 4خوارج مارے گئے،شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی شہیدہو گیا،سپاہی باسط صدیق نے جام شہادت نوش کیا،شہید سپاہی کا تعلق ضلع اٹک سے تھااور عمر 23 برس تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمدہوا،ہلاک دہشتگرد متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے،علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

ترجمان پاک فوج کاکہنا ہے کہ پاک فوج کا دہشتگردی کے خاتمے کا دو ٹوک عزم ہے،شہداء کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - خیبرپختونخوا
ٹیگز: