لا اینڈ جسٹس کمیشن کے ممبران کا نوٹیفکیشن جاری،تقرری کی مدت تین سال ہوگئی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(امانت گشکوری) وزارت قانون نے تین سال کیلئے لا اینڈ جسٹس کمیشن کے ممبران کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، چاروں ارکان کی تقرری چیف جسٹس پاکستان کی نامزدگی پر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق خیبر پختونخوا سے ایڈوکیٹ فضل حق عباسی لا اینڈ جسٹس کمیشن کے رکن ہوں گے، سندھ سے محمد مخدوم علی خان لا اینڈ جسٹس کمیشن کے رکن ہوں گے، صوبہ پنجاب سے حارث احمد خواجہ لا اینڈ جسٹس کمیشن کے رکن ہوں گے، جبکہ بلوچستان سے کامران مرتضی لا اینڈ جسٹس کمیشن کے رکن ہوں گے۔لا اینڈ جسٹس کمیشن کے چاروں ارکان کی تقرری چیف جسٹس پاکستان کی نامزدگی پر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اگر میرااثر و رسوخ ہوتا تو آج چیئرمین پی سی بی ہوتا، شاہد آفریدی