ضلع خیبر ، پیکا ایکٹ کے تحت پہلی گرفتاری،پی ٹی ایم کے مقامی رہنماکوFIAنے پشاور منتقل کر دیا

Apr 17, 2025 | 22:27:PM

(جواد شنواری) خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں پیکا ایکٹ کے تحت پہلی گرفتاری عمل میں آ گئی ہے،پی ٹی ایم کے مقامی رہنماء حسین آفریدی کو ایف آئی اے اہلکاروں نے حراست میں لے لیا ہے۔

 ایف آئی اے ذرائع کے مطابق  گرفتاری کے وقت پولیس عملہ بھی ایف آئی اے اہلکاروں کے ہمراہ تھا، حسین آفریدی پر 18 مارچ کو پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تھا،حسین آفریدی انکوائری نمبر  494/2025 میں مطلوب تھے، ملزم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو ریاستی اداروں کے خلاف استعمال کیاتھا، اوراپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سےریاستی اداروں کے خلاف جھوٹے خبریں شائع کیں۔ ملزم کو مزید تفتیش کے لئے تھانہ علی مسجد سے ایف آئی اے ہیڈکوارٹر پشاور منتقل کردیاگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان ویمنز نے تھائی لینڈکو ہرا کر ورلڈکپ کیلئےکوالیفائی کرلیا 

مزیدخبریں