راولپنڈی، لاپتہ 11 سالہ بچی ٹیکسلاسے بے ہوشی کی حالت میں بازیاب

Apr 17, 2025 | 22:49:PM

(وسیم احمد)راولپنڈی کے علاقے بنی سے لاپتہ ہونیوالی 11 سالہ بچی ٹیکسلا کے قریب سے بے ہوشی کی حالت میں  مل گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق بچی سکول سے واپسی پر مبینہ طور پر اغواء ہو ئی تھی، نامعلوم ملزم نے بچی کو سکول واپسی پر کچھ کھلا کر اغواء کیا تھا،بچی کے ساتھ اسکا چھوٹا بھائی بھی تھا،ملزم  بچوں کو بہلا پھسلا کر اپنے ساتھ باغ سردارں سکول سے جامع مسجد روڈ تک لایا ،ملزم نے بچی کے بھائی کو پیسے دے کر چیز لانے کو کہا اور بچی لے کر فرار ہو گیا ،6 گھنٹے تلاش کے باوجود بچی کا سراغ نہ مل سکا ،تھانہ بنی پولیس نے بھی سی سی ٹی وی کی مدد سے بچی کی تلاش کی ،6 گھنٹے بعد والدین کو فون پر اطلاع ملی کہ بچی ویرانے میں بے ہوش پڑی ہے ،11 سالہ بچی ٹیکسلا کے قریب ویرانے سے بے ہوشی کی حالت میں ملی ۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بچی کو راولپنڈی واپس لانے کے لئے قانونی کاروائی کی جارہی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان ویمنز نے تھائی لینڈکو ہرا کر ورلڈکپ کیلئےکوالیفائی کرلیا

مزیدخبریں