بیرونی قرض کی ادائیگی، زرمبادلہ ذخائر میں 9کروڑ ڈالر سے زائد کمی

Apr 17, 2025 | 22:54:PM
بیرونی قرض کی ادائیگی، زرمبادلہ ذخائر میں 9کروڑ ڈالر سے زائد کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)بیرونی قرض کی مد میں ادائیگی کے بعد ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر کم ہو کر 15ارب 66کروڑ ڈالر رہ گئے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بیرونی قرض کی مد میں 12 کروڑ 70لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی گئی،جس سے ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 9.07 کروڑ ڈالر کمی ہوئی ،مرکزی بینک کے مطابق  ملکی  مجموعی زرمبادلہ ذخائر 11 اپریل تک 15.66 ارب ڈالر  رہ گئے۔ 
سٹیٹ بینک کے ذخائر 12.7 کروڑ ڈالر کم ہوکر 10.57 ارب ڈالر رہ گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 3.63 کروڑ ڈالر اضافے سے 5.089ارب ڈالر ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:این اے 213ضمنی الیکشن؛232پولنگ سٹیشنز کے نتائج سامنے آ گئے