نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کیخلاف شکست، بھارتی بورڈ کا پہلا شکارکون بنا؟

Apr 17, 2025 | 23:01:PM
نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کیخلاف شکست، بھارتی بورڈ کا پہلا شکارکون بنا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بی سی سی آئی نے ابھیشیک نائر کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کے عہدے سے فارغ کر دیا۔

جولائی 2024 میں مقرر کیے گئے ابھیشیک نائر گزشتہ سال کے اواخر میں ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کی خراب کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد بی سی سی آئی کا پہلا بڑا شکار ہیں۔ خراب کارکردگی کی شروعات نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر 0-3 سے وائٹ واش سے ہوئی جس کے بعد بھارت کو آسٹریلیا میں بارڈر گواسکر ٹرافی میں 1-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

آسٹریلیا سے بھارت واپسی کے فوراً بعد بی سی سی آئی نے ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کے ساتھ ایک اہم جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا۔ ممبئی میں ہونے والی ابتدائی جائزہ میٹنگ میں انڈیا کے ٹیسٹ اور ون ڈے کپتان روہت شرما، چیف سلیکٹر اجیت اگرکر اور بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیوجیت سیکیا بھی موجود تھے۔

ابھیشیک نائر کو گوتم گمبھیر نے ہیڈ کوچ مقرر کیے جانے کے بعد اس عہدے کے لیے منتخب کیا تھا۔ گوتم گمبھیر کو 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ تک تین سال کا کنٹریکٹ دیا گیا تھا لیکن نائر کی مدت ملازمت کا تعین نہیں کیا جاسکا تھا۔

گوتم گمبھیر اور ابھیشیک نائر نے آئی پی ایل 2024 میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) میں ایک ساتھ کام کیا تھا اور فرنچائز نے ایک دہائی کے بعد پہلا آئی پی ایل ٹائٹل جیتا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر!معروف کھلاڑی 11ویں منزل سے گر کر چل بسا