صدرآصف زرداری کا 4 خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

Apr 17, 2025 | 23:13:PM
صدرآصف زرداری کا 4 خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں 4 خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ 

صدر مملکت نے انٹیلیجنس پر مبنی کاروائی کے دوران فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔ آصف علی زرداری نے کارروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے سپاہی باسط صدیقی شہید  کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ صدر مملکت  نے پاک فوج کے بہادر شہداء کی بہادری اور جذبہ حب الوطنی کو سراہا، کہا کہ قوم اپنے بہادر شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ صدر مملکت کا فتنۃ الخوارج کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار کیا، کہا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری رہیں گی، دہشت گرد عناصر کے خاتمے، ملکی دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا۔ 
یہ بھی پڑھیں:ضلع خیبر ، پیکا ایکٹ کے تحت پہلی گرفتاری،پی ٹی ایم کے مقامی رہنماکوFIAنے پشاور منتقل کر دیا