پاکستانی قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وزیر داخلہ

Apr 17, 2025 | 23:21:PM
 پاکستانی قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وزیر داخلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

وزیر داخلہ نے 4 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔ محسن نقوی نے خوارجی دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید سپاہی باسط کو خراج عقیدت پیش کیا، انہوں نے شہید سپاہی باسط کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ شہید سپاہی باسط نے جرات کے خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا ، شہید سپاہی باسط کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:ضلع خیبر ، پیکا ایکٹ کے تحت پہلی گرفتاری،پی ٹی ایم کے مقامی رہنماکوFIAنے پشاور منتقل کر دیا