(زبیر راشد)علم کی شمع جلائے رکھنے کا عزم پختہ ہو تو کامیابی قدم چومتی ہے ایسا ہی مثال کراچی کے 79 سالہ شہری سعید عثمانی نے قائم کی جنھوں نے دو مرتبہ ہارٹ اٹیک ، اہلیہ کے فالج اور انتقال کے باوجود پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کی۔
کراچی سے تعلق رکھنے والے 79 سالہ سعید عثمانی مثال ہیں عزم وہمت کی، ضعیف العمری میں انہوں نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔
پی ایچ ڈی کرنے کے دوران سعید عثمانی کو دل کے چار دورے پڑے، سعید نے فالج کے اٹیک اور کرونا جیسے عالمی وبائی جان لیوا مرض کا بھی سامنا کیا۔
تمام پریشانیاں ان کا علمی سفر نہ روک سکیں، سعید عثمانی نے جامعہ اردو سے ابلاغ عامہ میں پی ایچ ڈی کی۔