خیبر پختونخواہ ،اگلے 48 گھنٹوں میں موسم شدید  خراب،لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا خدشہ 

Apr 17, 2025 | 23:58:PM
خیبر پختونخواہ ،اگلے 48 گھنٹوں میں موسم شدید  خراب،لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا خدشہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)نیشنل ایمرجنسیز  آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخواہ   کےمختلف علاقوں میں اگلے 48 گھنٹوں میں  شدید موسمی صورتحال رہنے کا امکان ہے۔ بارش اور برفباری سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا خدشہ ہے۔

ترجمان  این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ مالاکنڈ، ہزارہ، بنوں، چارسدہ، کرک سمیت کئی اضلاع متاثر ہو سکتے ہیں،پشاور، مردان، نوشہرہ، سوات اور گردونواح میں موسم خراب رہنے کا امکان ہے، بارش اور برفباری سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا خدشہ ہے، اہم شاہراہوں پر خصوصاً مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژنوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے،شدید بارشوں کے باعث فلیش بلڈنگ کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے،موسمی حالات سے آگاہ رہنے کے لیے موبائل ایپ این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ کو فالو کریں، سفر سے پہلے خصوصاً ہزارہ اور مالاکنڈ ریجن سے منسلک سڑکوں کی صورتحال سے آگاہی رکھیں اور شدید موسم اور موسلادھار بارش میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس  یحیی آفریدی کی20 اپریل کو چین روانگی،جسٹس منصور علی شاہ قائمقام چیف جسٹس ہونگے