(ما نیٹر نگ ڈیسک)بھارت نے انگلینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد لارڈز ٹیسٹ کے آخری روز چند اوورز قبل 151 رنز سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق اس فتح کے ساتھ ہی بھارت کو پانچ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری بھی حاصل ہوگئی ہے۔ لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے اس میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پہلی اننگز میں کے ایل راہول کی سنچری اور روہیت شرما کے 83 رنز کی بدولت بھارتی ٹیم 364 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔ اس اسکور پر انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے اپنی ناقابلِ شکست 180 رنز کی باری سے بھرپور جواب دیا اور اپنی ٹیم کو 27 رنز کی سبقت بھی دلادی۔
بھارت نے اپنی دوسری اننگز 298 رنز پر ڈکلیئر کردی، اور انگلینڈ کو آخری کے آخری دو سیشنز میں بیٹنگ کرنے کا موقع دیا۔ انگلینڈ کے بلے باز بھارتی بولنگ کے آگے بے بس دکھائی دیے اور پوری ٹیم صرف 120 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ بھارتی بلے باز کے ایل راہول کو شاندار بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ویسٹ انڈیز سے شکست کے بعد بابر اعظم کا چونکا دینے وا لا انکشاف