(24 نیوز)طالبان کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملا برادر کی سربراہی میں فلسطین کی تحریک مزاحمت حماس کے سربراہ اسمعیٰل ہانیہ سے ملاقات۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ ملاقات حماس کے دوحہ میں رابطہ دفتر میں ہوئی ۔طالبان وفد کے سربراہ ملا برادرنے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر مسلط کی جانے والی جنگ میں فلسطینی حریت پسندوں کے جذبہ جہاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ قبلہ اول کےدفاع کی جنگ میں امارات اسلامی افغانستان انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی۔
اس موقع پر حماس کے رہنما اسمعیٰل ہانیہ نے افغانستان پر امریکی سامراج کے ذریعے تسلط کی کوششوں کو طالبان کی دلیرانہ جدوجہد کے ذریعے ناکام بنانے پر طالبان قیادت کو مبارک باد پیش کی۔
یہ بھی پڑھیں: سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت،پاکستان کو انکار انتہائی افسوسناک، منیر اکرم