آپ قوم کا سرمایہ ہیں،بلاخوف و خطر اپنا کام جاری رکھیں: طالبان رہنماﺅں کی لیڈی ڈاکٹرز کو تعاون کی یقین دہانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)طالبان رہنماﺅں نے لیڈی ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹوڈنٹس کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہاہے کہ آپ اس قوم کا سرمایہ ہیں، ہماری بہنیں بیٹیاں ہیں،آپ کو صرف یہ بتانے آیا ہوں کہ اطمینان و سکون سے بلاخوف و خطر اپنا کام جاری رکھیں، ہم آپ کی حفاظت اور ہر قسم کی آسانیاں فراہم کرنے کیلئے ہر لمحے موجود ہیں۔
آپ اس قوم کا سرمایہ ہیں۔ آپ ہماری بہنیں بیٹیاں ہیں۔ آپ کو یہاں صرف یہ بتانے آیا ہوں کہ اطمینان و سکون سے بلاخوف و خطر اپنا کام جاری رکھیں۔ ہم آپ کی حفاظت اور ہر قسم کی آسانیاں فراہم کرنے کے لیے ہر لمحے موجود ہیں
طالبان رہنما لیڈی ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹوڈنٹس کو یقین دہانی کراتےہوئے pic.twitter.com/T3Pnvow5bK
— افغان اردو (@AfghanUrdu) August 16, 2021
تفصیلات کے مطابق طالبان رہنماؤں نے کابل کے مختلف ہسپتالوں کا دورہ کیا اور ڈاکٹرز کو کام جاری رکھنے اور تحفظ کی یقین دہانی کروائی، اطلاعات کے مطابق فی الحال سابق حکومت کے وزیر صحت وحید مجروح کو بھی کام جاری رکھنے کا کہا گیا ہے۔
طالبان رہنماؤں نے آج کابل کے مختلف ہسپتالوں کا دورہ کیا اور ڈاکٹرز کو کام جاری رکھنے اور تحفظ کی یقین دہانی کروائی
— افغان اردو (@AfghanUrdu) August 16, 2021
اطلاعات کے مطابق فی الحال سابق حکومت کے وزیر صحت وحید مجروح کو بھی کام جاری رکھنے کا کہا گیا ہے
طالبان رہنماﺅں کاکہناتھا کہ خواتین ڈاکٹر اپنی طبی خدمات اور میڈیکل طالبات اپنے اداروں میں تعلیم کا سلسلہ جاری رکھیں،ان کے وقار کی حفاظت ہمارا اولین فرض ہے۔
خواتین ڈاکٹر اپنی طبی خدمات اور میڈیکل طالبات اپنے اداروں میں تعلیم کا سلسلہ جاری رکھیں۔ ان کے وقار کی حفاظت ہمارا اولین فرض ہے۔ طالبان کی خواتین ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹوڈنٹس کو یقین دہانی pic.twitter.com/xYcOAZtGwb
— افغان اردو (@AfghanUrdu) August 16, 2021
یہ بھی پڑھیں: کابل : غیرملکی خاتون صحافی کی برقع پہن کر رپورٹنگ، تصاویر وائرل