شاہ محمود قریشی سے انٹونی بلنکن کا ٹیلیفونک رابطہ،افغانستان میں بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن کا ٹیلی فونک رابطہ،دونوں رہنماؤں کا افغانستان میں تیزی سے بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ کو افغانستان کے حوالے سے پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا،وزیر خارجہ نے افغان مسئلے کے سیاسی اور بات چیت کے ذریعے حل پر زور دیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان پرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے امریکہ اور دیگر بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ رابطے جاری رکھے گا
شاہ محمور قریشی نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ امریکی اقتصادی روابط جاری رکھنا بھی اہمیت کا حامل ہے۔وزیر خارجہ نے امریکی اسٹیٹ سیکرٹری کو بین الاقوامی تنظیموں اور میڈیا نمائندوں کے انخلا میں سہولت فراہم کرنے کی پاکستان کی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔وزیر خارجہ اور امریکی اسٹیٹ سیکرٹری نے مشترکہ مقاصد کو فروغ دینے کے لئے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت،پاکستان کو انکار انتہائی افسوسناک، منیر اکرم