جہانگیر ترین گروپ کے رکن پنجاب اسمبلی سلمان نعیم کے حق میں بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سپریم کورٹ نے رکن پنجاب اسمبلی سلمان نعیم کی نااہلی کے خلاف الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں بحال کردیا۔جسٹس منیب اختر نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔
تفصیلات کے مطابق سلمان نعیم نے پی پی 217 ملتان میں آزاد حیثیت سے کامیابی حاصل کی تھی جس کے بعد 2شناختی کارڈ رکھنے پررکن صوبائی اسمبلی کی اہلیت کو چیلنج کیا گیا تھا۔سلمان نعیم نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھااور عدالت عظمیٰ کےجسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
دوسری جانب جہانگیر ترین نے بحال ہونے والے رکن پنجاب اسمبلی سلمان نعیم سے ملاقات کی اور انہیں بطور ایم پی اے رکنیت بحالی پر مبارک باد دی۔
اس موقع پر جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ حق وسچ کی فتح ہوئی۔سلمان نعیم کا سیاست میں مستقبل روشن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہائیکورٹ چینی کیس کا فیصلہ 15 روز میں کرے ۔۔ سپریم کورٹ