(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی سفیر اور عملے کو افغانستان کے دارالحکومت کابل سے نکال لیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت نے افغان دارالحکومت کابل سے اپنے سفارت کار اور سفارتی عملے کو نکال لیا ہے اور انہیں بھارت پہنچایا جا رہا ہے۔
بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کابل میں موجود بھارتی سفارت کار اور دیگر سفارتی عملے کو واپس بلایا گیا ہے۔ افغانستان کی موجودہ صورتِ حال میں کابل سے بھارتی سفیر اور عملے کو فوری بھارت لانے کا فیصلہ کیا گیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی ایئر فورس کا طیارہ 120 رکنی بھارتی سفارتی عملے کو لے کر کابل سے روانہ ہوا۔ بھارتی سفارتی عملے کو گزشتہ شام محفوظ طریقے سے کابل ایئر پورٹ لایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:محرم الحرام میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام۔۔ دو دہشتگرد گرفتار