لوگوں کو مرتا ہوا دیکھنے کا شوق۔نرس نے وہ کام کیا جسے جان کر سب دنگ رہ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)دنیا بھرمیں نرسوں کا کام مریضوں کی دیکھ بھال اور ان کی جان بچانا ہوتا ہے مگر بعض اوقات نرس ہی انسان کی جان کی دشمن ہو جاتی ہے،اسی طرح کا ایک واقعہ نیو پارک میں پیش آیا جہاں ایک نرس نے ایسی سفاکیت کا مظاہرہ کہ سن کر یقین کرنا مشکل ہو جائے۔لوگوں کو اپنی آنکھوں کے سامنے مرتا ہوادیکھنا نرس نے شوق بنا لیا اور20سے زائد افراد کی جان لے لی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ریٹا میز ہ نامی نرس نے 2017ءاور 2018ءمیں 20سے زائد عمر رسیدہ کو انسولین کے خطرناک انجکشن لگا کر موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔ اس نے یہ سفاک وارداتیں محض اس لئے کیں تاکہ وہ لوگوں کو مرتے ہوئے دیکھ سکے۔ریٹا میز فوج میں بھی ملازمت کر چکی ہے اور عراق اور افغانستان میں بھی ڈیوٹی کر چکی ہے۔ سویلین زندگی کی طرف واپس آنے پر اس نے ایک جیل میں کوریکشن افسر کی ملازمت اختیار کی۔ 2015ءمیں ویسٹ ورجینیا کے شہر کلارکس برگ میں واقع لوئس اے جانسن میڈیکل سنٹر میں بطور نرس کام کرنے لگی۔ وہاں بطور اسسٹنٹ اسے مریضوں کو ادویات دینے کی بھی اجازت تھی۔جون 2018ءمیں سنٹر کے عملے نے مشاہدہ کیا کہ گزشتہ دو سال سے سنٹر میں بلڈ شوگر کی وجہ سے اموات بہت زیادہ ہونے لگی ہیں۔ پہلے اوسطاً 4 سال میں بلڈ شوگر بہت زیادہ بڑھ جانے کی وجہ سے صرف ایک موت ہوتی تھی۔ ان دو سالوں میں 20لوگ بلڈ شوگر بڑھنے سے موت کے منہ میں چلے گئے جس پر تحقیقات کی گئیں تو ریٹا میز کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو گیا اور پتہ چلا کہ مرنےوالے افراد کو قتل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 6اوباشوں کی گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی۔بعد میں کیا کیا جانیے!
سفاک قاتل کے ہاتھوں مرنے والے لوگوں کی عمریں 81سے 96سال کے درمیان تھیں اور یہ سب آرمی، نیوی اور ایئرفورس میں ملازمت کر چکے تھے۔اس ہولناک انکشاف پر ریٹا کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے اب اسے 7بار عمر قید کی سزا سنا ئی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شادی سے ایک دن قبل لڑکا اپنی منگیتر کے سامنے تڑپ تڑپ کر مر گیا۔۔ہوا کیا تھا جانیے!