نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر  تاجر کو قتل کردیا گیا

Aug 17, 2021 | 12:27:PM
نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر  تاجر کو قتل کردیا گیا
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)لاہورکے علاقے وحدت کالونی میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے  تاجر کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔

تفصیلات کے مطابق وحدت کالونی میں نامعلوم ملزموں نے تاجر مظہر کو گھر میں گھس کر گولیاں ماریں جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے زخمی تاجرکو میو ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول مظہر اچھرہ میں ٹائلز کا کاروبار کرتا تھا اور چند دن پہلے ہی وحدت کالونی میں واقع ایک گھر میں رہائش اختیار کی تھی،پولیس نے لاش سردخانے منتقل کرکے کارروائی شروع کردی۔
 یہ بھی پڑھیں: لوگوں کو مرتا  ہوا دیکھنے کا شوق۔نرس نے وہ کام کیا جسے جان کر سب دنگ رہ گئے