الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار۔ الیکشن کو شفاف بنائیں گے: شبلی فراز

Aug 17, 2021 | 14:19:PM
 الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار۔ الیکشن کو شفاف بنائیں گے: شبلی فراز
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ آج کا دن پاکستان کیلئے تاریخی دن ہے، وزیراعظم عمران خان کا وعدہ تھا کہ الیکشن کو شفاف بنائیں گے، ای وی ایم الیکشن کمیشن کے معیار پر پورا اترتی ہے۔اس ٹیکنالوجی کا مقصد یہ ہے کہ الیکشن میں ہارنے والا ہار تسلیم کرے۔تمام پہلووں کو خاطر میں لا کر مشین تیار کی گئی ہے۔

 الیکشن کمیشن آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  شبلی فراز نے کہا کہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے ایسی مشین تیار کروائی جو الیکشن کمیشن کے معیار پر پورا اترتی ہے، پاکستان میں انتخابات ہمیشہ تنازعات کا شکار ہوتے ہیں، پرانے طریقہ کار سے وہ نتائج حاصل نہیں ہوئے کہ شفافیت کو برقرار رکھا جاسکے ۔شبلی فراز کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال کے حساب سے بھی یوزر فرینڈلی مشین ہے، الیکشن کمیشن کا سٹاف بھی مشین کے پروسیس کو آسانی سے سمجھ سکے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو ہیک کرنا ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ہارنے والا ہار نہیں مانتا دھاندلی کا راگ الاپتا ہے۔ مروجہ طریق کار سے وہ نتائج حاصل نہیں ہوئے کہ انتخابات کو شفافیت حاصل ہو سکے۔ ہمارا مقصد ہے کہ ٹیکنالوجی آئے جیتنے والا جیتے اور ہارنے والا ہار تسلیم کرے۔الیکشن کمیشن کو آج ڈیمو دیا جائے گا۔ مشین کوئی بھی ہو اصل مقصد دھاندلی کا سدباب کرنا ہے۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین یوزر فرینڈلی مشین ہونی چاہیے۔  تمام سیاسی جماعتیں آئیں اور مشین کا معائنہ کریں۔ ان کے تحفظات دور کرنا ہمارا فرض ہے۔ اپوزیشن مخالفت برائے مخالفت نہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں  پنجاب کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا:عثمان بزدار