پی ٹی آئی کے بیرسٹر سلطان آزاد کشمیر کے صدر منتخب ہو گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) 34 ووٹ حاصل کرکےتحریک انصاف کے امیدوار بیرسٹر سلطان آزاد کشمیر کے صدر منتخب ہو گئے،صدر مسعود خان 24 اگست کو اپنی5سالہ صدارتی مدت پوری کریں گے جس کے بعد سلطان محمود حلف اٹھائیں گے۔کل 50 ارکان اسمبلی نے صدر کے انتخاب کیلئے ووٹ دیا۔
مظفرآباد میں قانون ساز اسمبلی کے ارکان نے اگلے5سال کے لئے بیرسٹر سلطان کو صدر منتخب کر لیا۔ پی ٹی آئی کے صدارتی امیدوار بیرسٹر سلطان محمود کی پوزیشن پہلے ہی مضبوط تھی، ان کو مسلم کانفرنس کے سردار عتیق اور جموں و کشمیر پیپلزپارٹی کے حسن ابراہیم کی بھی حمایت حاصل تھی۔قانون ساز اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 32، پیپلزپارٹی کے 11، مسلم لیگ نوازکے 7، آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس اور جموں و کشمیر پیپلزپارٹی کا ایک ایک ووٹ تھا۔ بیرسٹر سلطان محمود ایل اے 3 میرپور سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔ صدر منتخب ہونے پر وہ اسمبلی سیٹ چھوڑ دیں گے۔
خیال رہے کہ بیرسٹر سلطان 2015 سے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر ہیں۔ بیرسٹر سلطان 1985 سے نویں بار رکن قانون ساز اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لوگوں کو مرتا ہوا دیکھنے کا شوق۔نرس نے وہ کام کیا جسے جان کر سب دنگ رہ گئے