افغانستان کے بعد تائیوان سے بھی امریکی فوج واپس بلانے کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)افغانستان کے بعد تائیوان سے بھی امریکی فوج کے انخلا کی آوازیں اٹھنے لگیں، امریکا تائیوان میں تعینات اپنے 30ہزارفوجی واپس بلائے ۔ نہ بلانے پر چینی فوج جنگ شروع کرے ۔ گلوبل ٹائمز کے چیف ایڈیٹر کی ٹویٹ وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق گلوبل ٹائمز کے ایڈیٹر ہوشی جن نے کہا ہے کہ امریکا تائیوان میں تعینات اپنے 30ہزارفوجی واپس بلائے ۔ نہ بلانے پر چینی فوج جنگ شروع کرے، گلوبل ٹائمز کے ایڈیٹر ہو شی جن نے ٹویٹ میں مطالبہ کیا ہے کہ اگر یہ درست ہے کہ امریکا نے تائیوان میں 30 ہزار فوجی تعینات کررکھے ہیں تو چین کو اس کا نوٹس لینا چاہیے اور چینی فوج کو چاہیے کو وہ فوری جنگ شروع کرکے ان امریکی فوجیوں کا خاتمہ کردے یا انہیں واپس دھکیل دے ۔
ٹویٹ میں امریکی سینٹر جان کارنائن کی ٹویٹ کا ریفرنس دیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت جنوبی کوریا میں 28 ہزار جرمنی یں 35 ہزار چارسو 86 جاپان میں 50 ہزارتائیوان میں 30ہزار افریقا میں 7 ہزار اور افغانستان میں 2500 امریکی فوجی تعینات ہیں۔
Now, the US and the Taiwan authorities must explain. If it is true that the US has 30,000, or less than that number, soldiers stationed on the Taiwan island, Chinese military forces will immediately launch a war to eliminate and expel the US soldiers. pic.twitter.com/sZMrmIweM6
— Hu Xijin 胡锡进 (@HuXijin_GT) August 17, 2021
یہ بھی پڑھیں: افغان فوج کو سب کچھ دیا لیکن لڑنے کا جذبہ نہیں دے سکے :امریکی صدر