ہمیں اپنی خودمختاری کی حفاظت کرنا ہوگی۔۔بلاول بھٹو

Aug 17, 2021 | 16:35:PM

(24 نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ افغانستان میں جاری صورتحال پر پاکستان اپنی پالیسی واضح کرے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں جاری صورتحال افسوسناک لیکن پاکستان کی پالیسی بھی واضح ہونی چاہیے۔ افغانستان میں جاری صورتحال پر پارلیمان کو اعتماد میں لیاجائے، افغانستان میں جاری صورتحال سے پاکستان پر بھی اثرات مرتب ہوں گے۔
 بلاول بھٹو نے کہا کہ افغانستان میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کویقینی بناناچاہیے،افغانستان کی موجودہ صورتحال تشویشناک ہیںہم افغان عوام کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں وہ مشکل دور سے گذر رہے ہیں ، ہمیں افغان پناہ گزینوں کے معاملے کو دیکھنا پڑے گا۔ اسٹیک ہولڈرز کو دعوت دیں گے افغان بھائیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
 چیئرمین پیپلزپارٹی نے طالبان پر زور دیا کہ افغانستان میں اہل تشیع کو آزادی سے عزاداری کا موقع دیاجائے۔ ریاست پاکستان کوفاٹا اور بلوچستان کے نوجوانوں کو انگیج کرنا چاہیے۔ ریاست کو قوم پرستوں کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔ ریاست پاکستان کو آئینی اور قانونی وعدے پورے کرنے پڑیں گے۔
 انہوں نے کہا سی پیک منصوبوں کو سکیورٹی فراہم کرنی چاہیے، بلاول بھٹوداسو ، کوئٹہ اور کراچی میں حال ہی میں دہشتگرد حملے ہوئے۔ پاکستان کے ایک انچ کو بھی دہشت گردوں کے حوالے نہیں کرنے دیں 
گے۔ سی پیک کی سکیورٹی کا از سر نو جائزہ لیاجائے۔ حکومت کو دہشتگردوں کو خوش کرنے کی روش ترک کرنا ہوگا انہوں نے کہا ٹی ٹی پی اور دیگر دہشتگرد تنظیموں نے پاکستانی عوام کونشانہ بنایا۔ پاکستان میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل ہوناچاہیے۔ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں تاکہ یہ عناصر پنپنے نہ پائیں۔
یہ بھی پڑھیں:ساڑھی میں ملبوس خاتون کی قلا بازیاں ۔۔ ویڈیو وائرل

مزیدخبریں