افغانستان میں امریکی فوج کشی نامناسب فیصلہ تھا۔گورباچوف
Stay tuned with 24 News HD Android App
( نیوز ایجنسی)سابق سوویت یونین کے رہنما میخائل گورباچوف نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکی فوج کشی ایک نامناسب فیصلہ تھا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ایک روسی ٹیلی وژن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں پہلے دن سے امریکی فوج کشی کو نامناسب خیال کرتا ہوں اور اس میں ناکامی کا اعتراف جلد کر لینے میں کوئی مضائقہ نہیں تھا۔ نوے سالہ رہنما کا کہنا تھا کہ ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے مستقبل میں ان کو دہرانا نہیں چا ہئے۔گورباچوف کے دور اقتدار میں 1989ءمیں سوویت یونین کی ایک دہائی سے جاری افغان جنگ کا خاتمہ ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں۔ابھی تو پا رٹی شرو ع ہوئی ہے ۔۔انیل کپور کا بیٹی کے ہمراہ زبر دست ڈانس۔۔ ویڈیو وائرل