(ما نیٹر نگ ڈیسک)اداکارہ ہیما مالنی نے با لی وڈ کی بلا ک بسٹر فلموں میں کا م کیا ہے ۔ان کو افغانستان پر طالبان کے قبضے کی خبروں نے پرامن دورۂ افغانستان کی یاد دلا دی۔
تفصیلات کے مطابق ہیما مالنی 1975 میں فیروز خان کے ساتھ فلم ’دھرما تا‘کی شوٹنگ کے لیے افغانستان گئی تھیں ، انہوں نے انکشاف کیا کہ کابل ایک خوبصورت شہر ہے جہاں تب کوئی انتشار اور خوف نہیں تھا۔ وہ جس کابل کو جانتی ہیں وہ بہت خوبصورت ہے اور وہاں ان کا تجربہ بہت اچھا رہا۔ ’ وہ کابل کے ہوائی اڈے پر اترے تھے ، جو اس وقت ممبئی کےہوائی اڈے کی طرح چھوٹا تھا ، اور ہم قریب ہی ایک ہوٹل میں ٹھہرے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:ابھی تو پا رٹی شرو ع ہوئی ہے ۔۔انیل کپور کا بیٹی کے ہمراہ زبر دست ڈانس۔۔ ویڈیو وائرل
ہیما مالنی نے مزید کہا کہ فیروز خان نے پورے سفر کا انتظام کیا تھا اور یہ ایک بہت ہی منظم شوٹنگ تھی۔ اداکارہ کے والد بھی ساتھ شوٹنگ کے لیے گئے تھے اور جب وہ خیبر پاس سے گزر رہے تھے تو وہ سب بھوکے تھے اس لیے وہ ایک ڈھابے پر رک گئے۔کیونکہ وہ سبزیا ں کھانے والےاور گوشت نہیں کھاتے، تواس لیےان لوگوں نے روٹیاں خریدیں اور انہیں پیاز کے ساتھ کھایا۔
یا د رہے کہ ہیما ما لنی کے فلمی کیریئر کے مشہور گانوں میں سے ایک ، ’ کیا خوب لگتی ہو‘ کو افغانستان میں عکس بند کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:زمین پھٹی نہ آسما ن گر ا۔۔ بھائی کی بہن سے مبینہ زیادتی کی کوشش