شرجیل انعام میمن کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

Aug 17, 2021 | 18:30:PM
شرجیل انعام میمن کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)احتساب عدالت نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنمااور سابق صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے۔احتساب عدالت نے 30 دن بعد پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی احتساب عدالت میں شرجیل میمن کی ملک سے باہر جانے کی اجازت سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے شرجیل میمن کو ملک سے باہر کی اجازت دے دی۔ سندھ ہائیکورٹ نے پہلے ہی شرجیل میمن کو10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔شرجیل میمن کا بیرون ملک جانا ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کی اجازت سے مشروط کیا تھا۔ احتساب عدالت نے 30 دن تک کے بعد شرجیل انعام میمن عدالت کو پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا تھا شرجیل انعام میمن کی بیٹی امریکہ میں تعلیم حاصل کر رہی ہے۔ بیٹی کی تعلیم کے سلسلے میں باہر جانا ہے ، اسلئے30 دن کیلئے بیرونی ملک جانے کی اجازت دی جائے۔ نیب کے مطابق شرجیل انعام میمن کے خلاف احتساب عدالت میں 2 ریفرنس زیر سماعت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے سیکیورٹی خدشات ہیں،مراد علی شاہ