طالبان کی خواتین کو حکومت میں شمولیت کی دعوت۔ عام معافی کا پھر اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)عام معافی کے اعلان کے حوالے سے طالبان کے کلچرل کمیشن کے رکن انعام اللہ سمنگانی نے کہاہے کہ طالبان ملک میں نارمل صورت حال چاہتے ہیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی امارات نہیں چاہتی کہ افراتفری کے حالات میں خواتین کو کسی بھی قسم کا نقصان پہنچے۔ طالبان نے خواتین سے کہا کہ وہ حکومت کا حصہ بنیں۔ یہ امر اہم ہے کہ طالبان تحریک افغانستان کے لئے اسلامی امارات کی اصطلاح استعمال کرتے ہیں۔ سمنگانی کا یہ بھی کہنا تھا کہ تحریک کی خواہش ہے کہ عام لوگ ان کی تحریک کا حصہ بنیں۔
کابل پر قبضہ کرنے کے دو ہی دن بعد طالبان نے ایک مرتبہ پھر سارے ملک میں عام معافی کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس اعلان کا ایک بڑا مقصد سرکاری ملازمین کی دفاتر میں واپسی قرار دیا گیا ہے۔ طالبان نے ایک بیان میں کہا کہ عام معافی اس لئے دی گئی ہے تاکہ سب لوگ اپنی معمول کی زندگی پھر سے شروع کر سکیں۔
یہ بھی پڑھیں۔لوگوں کو مرتا ہوا دیکھنے کا شوق۔نرس نے وہ کام کیا جسے جان کر سب دنگ رہ گئے