سونم کپور کا بہن کی شادی میں منفرد طرز کا لباس۔۔ننھے مہما ن کی آ مد سے متعلق چہ مگوئیاں

Aug 17, 2021 | 18:34:PM

(ما نیٹرنگ ڈیسک)سونم کپور نے 7 مئی 2018 کو آنند آہوجا سے شادی کی تھی۔ ان کے حاملہ ہونے سے متعلق پہلےبھی افواہیں گردش کرتی رہی ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق جولائی میں بھی اداکارہ سے متعلق  شوبز ویب سائٹس نے خبریں دی تھیں کہ وہ امید سے ہیں۔حال ہی میں دوبارہ ان کے امید سے ہونے کی افواہیں اس وقت پھیلنا شروع ہوئیں جب کہ وہ اپنی چھوٹی بہن فلم ساز 34 سالہ ریا کپور کی شادی میں شوہر آنند آہوجا کے ساتھ شریک ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں:ادا کا رہ ہیما مالنی نے افغا نستان کے دو رہ کی یا دیں سو شل میڈیا پر شیئر کر دیں

بھا رتی میڈیا کے مطابق سونم کپور کی بہن کی شادی میں شرکت اور ان کی جانب سے منفرد طرز کا لباس پہننے کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں نے ان کے حمل سے متعلق چہ مگوئیاں شروع کیں۔

رپورٹ کے مطابق زیادہ تر مداحوں نے سوالات کی بھرمار کی کہ کیا اداکارہ امید سے ہیں؟ تاہم بعض مداحوں نے سونم کپور کے حاملہ ہونے کے دعوے بھی کیے۔، تاہم تاحال اداکارہ نے اس حوالے سے کوئی وضاحت جاری نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں: ابھی تو پا رٹی شرو ع ہوئی ہے ۔۔انیل کپور کا بیٹی کے ہمراہ زبر دست ڈانس۔۔ ویڈیو وائرل

مزیدخبریں