افغانستان میں خواتین اینکرز کیساتھ نجی چینل دوبارہ آن ایئر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)افغانستان کے نجی ٹی وی چینل نے خواتین اینکرز اور رپورٹرز کے ساتھ اپنی نشریات بحال کردیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد زیادہ تر چینلز نے خواتین اینکرز اور رپورٹرز کو ٹی وی اسکرینوں سے ہٹا دیا تھا، اب افغان نیوز چینل کے سربراہ نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ چینل نے خواتین اینکرز کی ساتھ اپنی نشریات بحال کردیں۔
نیوز چینل پر ایک خاتون اینکر نے طالبان کی میڈیا ٹیم کے نمائندے کا انٹرویو بھی لیا ، جبکہ خواتین کابل کی سڑکوں پر رپورٹنگ کرتے ہوئے بھی نظر آ رہی ہیں۔سی این این کی رپورٹر نے سر ڈھانپ کر رپورٹنگ کی۔
یہ بھی پڑھیں۔لوگوں کو مرتا ہوا دیکھنے کا شوق۔نرس نے وہ کام کیا جسے جان کر سب دنگ رہ گئے