افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پر اتحادیوں کی شدید تنقید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پر اتحادیوں کی جانب سے بھی امریکا کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اتحادی ممالک کی جانب سے امریکی فوج کی واپسی کے فیصلے کی مذمت جارہی ہے۔افغانستان کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ افغانستان کی بدلتی صورتحال افغانوں کے ساتھ ساتھ جرمنی کے لئے بھی ڈرامائی، سخت اورخوفناک ہے۔دوسری جانب برطانوی وزیر دفاع بین ویلس نے کہا کہ کابل پر طالبان کا قبضہ عالمی برادری کی ناکامی ہے، امریکا اور طالبان کے درمیان معاہدہ جس طرح ہوا وہ ایک غلطی تھی جس کے نتائج عالمی برادری کو بھگتنا پڑسکتے ہیں۔ادھر فرانسیسی صدرمیکرون کا کہنا تھا کہ روس، امریکا اور یورپ کے موثر انداز میں تعاون کے لئے ہم سب کچھ کریں گے کیونکہ ہمارے مفادات ایک ہیں، یہ بین الاقوامی سلامتی اور امن کے لئے نہایت اہم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملا عبدالغنی برادر نئے افغان صدر بننے کے لیے تیار ۔۔قطر سے کابل روانہ