طالبان نے بندوق سے اپنا فیصلہ منوایا، کابل چھوڑنے پر مجبور کیا، اشرف غنی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)افغانستان سے فرار ہونے والے افغان صدر اشرف غنی نے کہاہے کہ طالبان نے تلواروں اور بندوق سے اپنا فیصلہ منوا لیا، طالبان نےانہیں کابل چھوڑنے پر مجبور کیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں اشرف غنی نے کہا کہ طالبان کابل پر حملہ کرنے آئے تھے، خون ریزی سے بچنے کے لئے انہوں نے افغانستان چھوڑا۔افغان مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ اشرف غنی افغان عوام کو اس صورتحال میں چھوڑکر چلے گئے، اللہ ان سے پوچھے گا۔افغانستان کے قائم مقام وزیر دفاع جنرل بسم اللہ محمدی نے کہا کہ اشرف غنی نے ہمارے ہاتھ پیٹھ پرباندھ کروطن بیچ دیا۔اب تک اشرف غنی کے بارے میں کسی کو علم نہیں کہ وہ کہاں ہیں، کیونکہ اس سے قبل ان سے متعلق یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ وہ طیارے میں تاجکستان گئے ہیں۔تاجک حکام کی جانب سے ان کی موجودگی کی تردید کی گئی تو بعد ازاں یہ اطلاعات موصول ہوئیں کہ اشرف غنی اومان چلے گئے ہیں جہاں سے وہ امریکا جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ملا عبدالغنی برادر نئے افغان صدر بننے کے لیے تیار ۔۔قطر سے کابل روانہ