بالوں کی قبل از وقت سفیدی کا خا تمہ ممکن ۔۔ما ہرین نےحل بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹر نگ ڈیسک) بالوں میں قبل از وقت سفیدی کے بارے میں بہت کچھ ایسا ہے جس کے بارے میں ہم اب تک جان نہیں سکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ما ہر ین کہتے ہیں کہ ہماری جلد کی رنگت کی طرح ایک کیمیکل میلانین بالوں کی رنگت کا بھی تعین کرتا ہے، وقت کے ساتھ بالوں کی رنگت برقرار رکھنے والے خلیات ختم ہونے لگتے ہیں، جس سے بال سفید ہوجاتے ہیں۔
ایک تحقیق کے مطابق سفید فام افراد میں یہ عمل عموماً عمر کی چوتھی دہائی کے وسط میں شروع ہوتا ہے، ایشیائی اقوام میں ایسا چوتھی دہائی کے آخر میں ہوتا ہے جبکہ افریقی افراد میں بالوں کی سفیدی عمر کی 5 ویں دہائی کے وسط میں بڑھنا شروع ہوتی ہے۔ایک حالیہ تحقیق میں دہائیوں پرانے اس خیال کو درست ثابت کیا گیا کہ تناؤ بالوں کو قبل از وقت سفید کرسکتا ہے۔
سائنسدانوں نے تحقیق کے دورا ن کچھ دیگر عناصر جیسے صرف سبزیاں کھانا، وٹامن بی 12 کی کمی اور مخصوص طبی عوارض سے متاثر ہونا وغیرہ سے بھی اس سے ملتے جلتے اثرات کو دریافت کیا ۔اچھی خبر یہ ہے کہ اگر بالوں کی قبل از وقت سفیدی کی وجہ ذہنی تناؤ ہے تو نئی تحقیق کے مطابق اسے ریورس کیا جاسکتا ہے۔
تحقیق میں کچھ کیسز میں تناؤ سے نجات پر بالوں کی قدرتی رنگت پر واپسی کو بھی دیکھا گیا۔محقین نے کہا کہ ہمارے ڈیٹا سے ثابت ہوتا ہے کہ بالوں کی سفیدی کو لوگوں میں ریورس کیا جاسکتا ہے تاہم اس کا میکنزم مختلف ہوگا۔
مگر انہوں نے کہا کہ تناؤ کی شدت میں کمی سے ضروری نہیں کہ ہر فرد کے بالوں کی قدرتی رنگت واپس لوٹ آئے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ماڈل سے عندیہ ملتا ہے کہ بالوں کو سفید ہونے کے لیے ایک مخصوص حد تک پہنچنے کی ضرورت ہوتی ہے، درمیانی عمر میں یہ حد مختلف عناصر کے باعث قریب آجاتی ہے جبکہ تناؤ اس جانب سفر تیز کردیتا ہے۔آسان الفاظ میں بال جوانی میں تناؤ کے نتیجے میں سفید ہوئے ہوں اور بہت جلد ذہنی حالت کو بہتر بنالیا جائے تو ممکن ہے کہ بالوں کی رنگت کو ریورس کیا جاسکے۔
ما ہر ین کہتے ہیں کہ تناؤ میں کمی لاکر 70 سالہ کسی فرد کے بالوں کو سیاہ کیا جاسکتا ہے جن کے بال برسوں قبل سفید ہوچکے ہیں، تاہم جوانی میں کسی حد تک ایسا ممکن ہے، مگر اس پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عائزہ خان کی شوہر کیساتھ نئی ویڈیو مداحوں کو بھاگئی