طالبان کے ساتھ کاروبار نہیں کریں گے، برطانیہ کا اعلان

Aug 17, 2021 | 20:40:PM

(24  نیوز) برطانیہ نے طالبان کے ساتھ کاروبار نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کابل ایئر پورٹ پر پوزیشن مستحکم ہے اور طالبان کے کنٹرول کے بعد خوفزدہ شہری افغانستان سے نکلنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ توقع سے زیادہ تیز رفتاری سے طالبان نے کنٹرول حاصل کیا ہے تاہم افغانستان کی سرزمین مغرب پر حملوں کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے۔ڈومینک راب نے کہا کہ ہمیں حقیقت پسند ہونا پڑے گا لیکن طالبان کے ساتھ کاروبار نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  طالبان کی حمایت،پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے،عارف علوی

مزیدخبریں