سابق افغا ن صدر اشر ف غنی کا فیس بک اکائونٹ بند کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹر نگ ڈیسک) فیس بک نے سابق افغان صدر اشرف غنی کا اکاؤنٹ بند کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ فیس بک نے اشرف غنی کے چیف آفیسر ڈاکٹر فاضلی کا اکاؤنٹ بھی بند کردیا ہے۔
قبل ازیں فیس بک نے اپنے تمام پلیٹ فارمز بشمول انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر افغان طالبان اور ان کی حمایت سے متعلقہ تمام مواد پر پابندی عائد کردی ہے۔
یا د رہے کہ اشرف غنی نے ملک سے فرار ہونے کے بعد نامعلوم مقام سے اپنا بیان فیس بک پر جاری کیا تھا۔اشرف غنی نے بیان دیا تھا کہ انہوں نے خونی سیلاب روکنے کے لیے افغانستان چھوڑا ہے۔ اگر میں ملک میں رہتا تو لاتعداد محب وطن شہری شہید ہو جاتے اور کابل تباہ ہو جاتا۔ جس کی وجہ سے بڑی انسانی تباہی ہوتی۔
یہ بھی پڑھیں: ملا عبدالغنی برادر نئے افغان صدر بننے کے لیے تیار؟ ۔۔20 سا ل بعدقطر سے قندھار پہنچ گئے