ملالہ کو افغانستان کی صورتحال پر  گہری تشویش،عورتوں اور لڑکیوں بارے  فکرمند 

Aug 17, 2021 | 21:47:PM

(24 نیوز)پاکستانی نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے افغانستان کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ تازہ بحرانی حالات میں وہ بالخصوص عورتوں اور لڑکیوں کے بارے میں فکرمند ہیں اور انہیں مدد کی اشد ضرورت ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے عالمی رہنماﺅں سے اپیل کی کہ وہ افغانستان کے موجوہ حالات پر پوری توجہ مرکوز کرتے ہوئے وہاں کی خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ ان کا کہناتھاکہ تازہ بحرانی حالات میں وہ بالخصوص عورتوں اور لڑکیوں کے بارے میں فکرمند ہیں اور انہیں مدد کی اشد ضرورت ہے۔ ملالہ یوسف  زئی نے موجودہ افغان صورت حال کو انسانی بحران بھی قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:  طالبان پر واضح کیا ہے ہم کوئی مداخلت کریں گے نہ افغانستان سے مداخلت ہو گی، شیخ رشید

مزیدخبریں