(24نیوز) وفاقی کابینہ کی اندرونی کہانی 24 نیوز پر۔ عمران خان اسد عمر کے بیان پر ناراض ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسد عمر سے احسن اقبال کے بارے میں دیئے گئے بیان پر سوال کر دیا اور کہا کہ آپ نے احسن اقبال پر نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے پر بننے والے ریفرنس کو غلط کیوں کہا ۔جس پر وفاقی وزیر اسد عمر نے اپنے بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں نے وزیر فہمیدہ مرزا پر اٹھنے والے سوالوں کے دفاع میں بات کی تھی ،انہوں نے کہا کہ فہمیدہ مرزا کے حلقے میں 3 اسٹیڈیم بن رہے ہیں۔
انہوں نے کہا فہمیدہ مرزا کے ان منصوبوں پر سوالوں کو روکنے کیلئے مجھے ایسا بیان دینا پڑا،اس موقع پر وزیراعظم نے فہمیدہ مرزا کو بھی اہم ٹاسک سونپ د یئے اور کہا اولمپکس گیمز میں تعاون نہ کرنے پر جلد اہم شخصیت کو ہٹا دیا جائے ،ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے کہاکھیلوں میں رکاوٹ بننے والے افراد کو اہم سیٹوں پر نہیں ہونا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں۔معروف بھارتی گلوکارہ کی مو ت سے بالی وڈ میں سو گ کا سما ں
وفاقی کابینہ اجلاس کی اندرونی کہا نی۔ عمران خان اسد عمر پر برہم
Aug 17, 2021 | 22:20:PM