عوام کیلئے اچھی خبر: احساس پروگرام کے تحت 1 کروڑ گھرانوں کی امداد ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) عوام کے لئے اچھی خبر آگئی۔ پنجاب حکومت احساس پروگرام کے تحت ایک کروڑ گھرانوں کی امداد کرے گی۔
چیئرپرسن احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی زیر صدارت احساس پروگرام کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا جس میں احساس پروگرام سے پنجاب میں ایک کروڑ گھرانوں کی امداد کا فیصلہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی سیکرٹری قانون و انصاف کی تعیناتی معمہ بن گئی
ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کے تحت کم آمدنی والے خانوانوں کو کم قیمت پر راشن مہیا کیا جائے گا، پنجاب کے مختلف اضلاع میں احساس ڈیسک قائم کئے جا رہے ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت میں وفاق کی سطح پر احساس پروگرام ایک کامیاب پروگرام تھا۔
انہوں نے کہا احساس پروگرام کو بہت جلد پنجاب کابینہ سے منظوری کے بعد پنجاب بھر میں شروع کر دیا جائے گا۔
خیال رہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی خصوصی ہدایت پر یہ پروگرام پنجاب میں کم آمدنی والے خاندانوں کےلئے شروع کیا جا رہا ہے۔