شیخ محمد بن زاید کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات، "میڈل آف دی یونین" سے نوازا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے آرمی چیف سے ملاقات کی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کو "میڈل آف دی یونین" سے نوازا گیا۔
ابوظہبی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا گیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کو "میڈل آف دی یونین" سے نوازا گیا۔ میڈل اتحادی ممالک میں سینئر معززین کے لیے متحدہ عرب امارات کا دوسرا سب سے بڑا اعزاز ہے۔
شیخ محمد بن زاید نے جنرل قمر جاوید باجوہ کے کردار کی تعریف کی۔ دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور مشترکہ کام کے امکانات کو فروغ دینے کی مخلصانہ کوششوں کا خیرمقدم کیا گیا۔
#COAS called on H.H Sheikh Mohamed Bin Zayed Al Nahyan, President of UAE. Matters of mutual interest, bilateral defence & security cooperation and regional security situation discussed. The leaders agreed that Pakistan and UAE share a great history of cordial relations (1/2) pic.twitter.com/A1U8nXyhtS
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 17, 2022
خیال رہے عماراتی آرڈر آف یونین ایوارڈ دنیا کی اہم ترین شخصیات کو دیا جاتا ہے۔ ہزایکسیلینسی ایمیل لاہود، ہز رائل ہائینسی شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ ایوارڈ حاصل کر چکے۔ ہزرائل ہائینس پرنس فلپ، پرنس ولیم الیگزینڈر ایوارڈ کو ایوارڈ دیا گیا۔
بل گیٹس اور ہز ایکسیلینسی سرگئی لاوروف بھی ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔