خطرہ ٹل گیا ،مفتاح اسماعیل نے خوشخبری سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )پٹرول مہنگا ہونے پر وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی صفائیاں ،کہتے ہیں کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے لیے مجھے اوگرا نے جوسمری بھیجی وہ میں نے وزیراعظم کوبھیج دی، میں یہ سمجھتا ہوں شہباز شریف کا فیصلہ صحیح تھا۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمتیں مئی سے بڑھنا شروع ہوگئی تھیں، اس بار قیمتوں میں ایک روپیہ اضافی ٹیکس اور لیوی نہیں لگایا، یکم اگست کوپٹرول پرلیوی لگائی تھی۔ اپنے لوگوں نے بھی میرے خلاف باتیں کی ہیں، پٹرولیم مصنوعات پرایک روپیہ ٹیکس نہیں بڑھایا، اوگرا کا فیصلہ تھا ہم اس پر کیا کر سکتے تھے، وزیرخزانہ جومرضی کہے میرے دستخط سے تو پٹرول کی قیمت نہیں بڑھتی۔
ایل این جی کے 5 معاہدے نواز شریف، شاہد خاقان عباسی نے کیے تھے، 3 معاہدے آرمی چیف نے کرا کر دیئے تھے، اس وقت پوری دنیا میں کوئی مالیکیول نہیں ہے، اس وقت ایل این جی کی پاکستان میں زبردست قلت ہے۔
مفتاح اسماعیل مزید کہتے ہیں کہ آئی ایم ایف نے بہت ساری چیزیں کروائی جو واجب بھی نہیں تھیں، پاکستان چارڈیفالٹ کرنے والے ممالک میں شامل ہورہا تھا، اب پاکستان کے ڈیفالٹ والا کوئی خطرہ نہیں ہے۔