(24نیوز)کورونا وائرس کے حملے تیز ہو گئے، ملک بھر میں کورونا کے باعث مزید5 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 526 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 19 ہزار 312 ٹیسٹ کیے گئے، کورونا مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 72 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
این آئی ایچ کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں عالمی وباء کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 156 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔