ملک میں بہت کچھ ہونے والا ، ابھی اہم فیصلے ہونے ہیں:منظور وسان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے زراعت منظور وسان نے ملکی سیاست پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بہت کچھ ہونے والا ہے ابھی اور بھی اہم فیصلے ہونے ہیں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ ماضی کےفیصلوں کی درستی کیلئے اب اہم فیصلے کرنے ہیں، جیسے عمران خان کو لایا گیا تھا ایسے ہی واپس اپنی جگہ جائےگا، مائنس ون پہلے بھی ہوا ہے اور اب مائنس 2 اور تھری کے چانسز ہیں، ہوسکتا ہے کہ مائنس میں زور زیادہ دیا جاتا ہے اور دیا جائے، عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر 2023 میں ہوں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: کوروناسےمزید 5 افراد چل بسے، 526 نئے کیسز رپورٹ