(24نیوز)وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ماضی کو چھوڑ کر آگے بڑھنا ہوگا، سیاست دانوں کی لڑائیوں میں ملک کا نقصان ہوتا ہے،ملکی معیشت کو ریورس گیئر لگا ہوا ہے، اس کی سمت کو درست کرنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق آل پارٹیز استحکام معیشت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں اتنی ہی خرابیاں ہیں جتنی اور شعبوں میں ہیں جبکہ رہنما جے یو آئی (ف) مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ ملک میں معاشی اور خارجہ پالیسی سمیت کئی چیزیں آزاد نہیں،ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے سب کو مل جل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔