شہباز گل کی جان کو خطرہ ہے :ہاشم ڈوگرنے نیا بیان دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے اپنے بیان سے یوٹرن لے لیا،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی جان کو خطرہ ہے اور حکومت کوشش کر رہی ہے کہ شہباز گل کا جوڈیشل ریماند کینسل ہوجائے اور انہیں دوبارہ اسلام آباد پولیس کے حوالے کردیا جائے، بہت صفائی سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ پی ٹی آئی رہنما کی جان خطرے میں ہے۔
صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے اپنے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے ٹوئٹر پیغام میں کہا میں بہت صفائی سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ شہباز گل کو اسلام آباد پولیس کی تحویل میں شدید تشدد کا نشان بنایا گیا ہے۔ ابھی کوشش کی جا رہی ہے کہ ان کا جوڈیشل ریمانڈ کینسل ہو اور وہ دوبارہ اسلام آباد پولیس کی تحویل میں دیا جائے۔
میں بہت صفائ سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ شہباز گل کو اسلام آباد پولیس کی تحویل میں شدید تشدد کا نشان بنایا گیا ہے۔ ابھی کوشش کی جا رہی ہے کہ ان کا جوڈیشل ریمانڈ کینسل ہو اور وہ دوبارہ اسلام آباد پولیس کی تحویل میں دیا جاے۔ شہباز گل کی جان کو خطرہ ہے
— Col (R) Muhammad Hashim| Home Minister Punjab. (@ColhashimDogar) August 16, 2022
ہاشم ڈوگر نے کہا بدھ کے روز شہباز گل کے جوڈیشل ریمانڈ کے خلاف ہئیرنگ ہے۔ اگر ریمانڈ ختم کر کے ان کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا تو خدشہ ہے کہ پھر ان سے برا سلوک ہوگا۔
کل شہباز گل کے جوڈیشل ریمانڈ کے خلاف ہئیرنگ ہے۔ اگر ریمانڈ ختم کر کے ان کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا تو خدشہ ہے کہ پھر ان سے برا سلوک کیا جاے گا@ImranKhanPTI @fawadchaudhry
— Col (R) Muhammad Hashim| Home Minister Punjab. (@ColhashimDogar) August 16, 2022
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ایک مہینہ گزر گیا پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت میں آئے ہوئے مگر کسی ایک بھی شخص نے 25 مئی کو قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف ایف آئی آر پورے پنجاب میں نہیں کروائی۔ اگر کل 2 بجے تک کارروائی نہ ہوئی تو میں ذاتی طور پہ پوچھوں گا۔
ایک مہینہ گزر گیا پنجاب میں پی ٹی آی کی حکومت میں آے ہوے مگر کسی ایک بھی شخص جس نے 25 مئ کو قانون کو اپنے ہاتھ میں لیا کے خلاف ایف آی آر پورے پنجاب میں نہیں ہوی۔ اگر کل دو بجے تک کاروائ نہ ہوئ تو میں زاتی طور پہ پوچھوں گا۔
— Col (R) Muhammad Hashim| Home Minister Punjab. (@ColhashimDogar) August 16, 2022
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے شہباز گل پر تشدد سے متعلق عمران خان کے بیان کی نفی کردی تھی، ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ شہباز گل بالکل ٹھیک ہے انہیں برہنہ کرکے تشدد کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ کہا کہ شہباز گل فیڈرل کا کیس ہے ،اڈیالہ جیل انتظامیہ صرف انکی کسٹوڈین ہے، شہباز گل سے کافی سارے لوگوں کی ملاقات ہوئی ہے، کسی بھی جیل میں کسی بھی قیدی پر تشدد ہوگا اسکی باقائدہ انکوائری ہوگی۔ان کا کہناتھا کہ عمران خان سے خود ملوں گا انہیں شہباز گل کی صحت بارے آگاہ کروں گا، ان کا کہناتھا کہ شہباز گل کے بیان کی حمایت نہیں کرتا ۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز گل کیس میں بڑی پیشرفت ،عدالت کا بڑا فیصلہ آ گیا
وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے مزید کہا کہ شہباز گل سے ملاقات ہوئی ہے وہ بلکل ٹھیک ہیں ان کو برہنہ کرکے تشدد کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،شہباز گل سمیت کسی قیدی کو کوئی انگلی نہیں لگا سکتا، 25 مئی کے دن جنہوں نے قانون توڑا ہے اور اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے انکے خلاف کاروائی ہوگی۔