شہباز گل کی اپیل پرمحفوظ فیصلہ سنادیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )شہباز گل کا مزید 2 دوزہ جسمانی ریمانڈ منظور،ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا جسمانی ریمانڈ مسترد ہونے کے حکم کے خلاف نظرثانی درخواست پرسماعت ہوئی جس میں شہباز گل کے وکیل اور اسپیشل پراسیکیوٹر نے دلائل دیے۔جج زیبا چو ہدری نے کہا تھا کہ جسمانی ریمانڈ کی اپیل پر فیصلہ 3 بجے سنایا جائے گا۔
جج زیبا چوہدری نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ میں نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد تفصیلی جائزہ لیا ہے، پولیس کی نامکمل تفتیش کی دلیل سے متفق ہوں۔
واضح رہے وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے اپنے بیان سے یوٹرن لے لیا،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی جان کو خطرہ ہے اور حکومت کوشش کر رہی ہے کہ شہباز گل کا جوڈیشل ریماند کینسل ہوجائے اور انہیں دوبارہ اسلام آباد پولیس کے حوالے کردیا جائے، بہت صفائی سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ پی ٹی آئی رہنما کی جان خطرے میں ہے۔
صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے اپنے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے ٹوئٹر پیغام میں کہا میں بہت صفائی سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ شہباز گل کو اسلام آباد پولیس کی تحویل میں شدید تشدد کا نشان بنایا گیا ہے۔ ابھی کوشش کی جا رہی ہے کہ ان کا جوڈیشل ریمانڈ کینسل ہو اور وہ دوبارہ اسلام آباد پولیس کی تحویل میں دیا جائے۔