پی ٹی آئی کی 4سال کی غفلت کا اثر عوام پر کچھ عرصہ رہے گا: شاہد خاقان عباسی

Aug 17, 2022 | 13:19:PM

 (24نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میاں صاحب علاج کی غرض سے گئے تھے ۔علاج کرا کے آئیں فیصلہ ان کا اور ان کے ڈاکٹروں کا ہے،پی ٹی آئی کی 4سال کی غفلت کا اثر عوام پر کچھ عرصہ رہے گا۔

 شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان کی 4سال حکومت رہی ہے،عمران خان جو قرضہ لئے اس کا حساب دے دیں،ہم اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کا حساب دے رہے ہیں ،تیل کی قیمتوں سے متعلق انہوں نے کہا ہے کہ تیل کی قیمت اوگرا طے کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے تیل پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا،تیل کی قیمت بڑھانے یا کم کرنے کا نظام ہے،اس کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی ضرورت ہے،یہ گزشتہ 30سالوں سے نظام چلا آرہا ہے۔دنیا میں قیمت کو بڑھنے کو سامنے رکھ کر قیمت کا تعین کیا جاتا ہے۔

کے الیکٹرک پچھلے3سال بجلی کو چلا رہے ہیں،حکومت کے الیکٹرک پر بوجھ نہیں ڈالتی،ان  کا کہنا تھا کہ شارٹ ٹرم سے کچھ نہیں ہوتا لانگ ٹرم اقدامات کرنے ہوں گے۔کے الیکٹرک کے ساتھ معاملات چل رہے ہیں۔

 
 

مزیدخبریں