پرویز الہی نے حمزہ شہباز کے پسندیدہ افسران کو کھڈے لائن لگانا شروع کر دیا

Aug 17, 2022 | 14:10:PM

(ویب ڈیسک) چوہدری پرویز الہی نے سابق وزیر اعلی حمزہ شہباز کے پسندیدہ افسران کو کھڈے لائن لگانا شروع کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:ممنوعہ فنڈنگ کیس: عدالت سے بڑی خبر آگئی

ایڈیشنل چیف سیکرٹری سید علی مرتضی کو پہلے ہی عہدہ دے ہٹایا جا چکا ہے۔ عبداللہ سنبل کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے عہدے سے ہٹا کر چیئرمین پی اینڈ ڈی لگایا گیا ہے۔ عمران سکندر بلوچ کو ایک ہفتے میں تیسری بار تبدیل کیا گیا ہے۔

شہباز شریف کے قریبی سیکرٹری علی جان خان کو کھڈے لائن کی تقرری دی گئی ہے۔ حمزہ شہباز کے سیکرٹری نبیل اعوان کو پہلے دن ہی تبدیل کر دیا گیا تھا۔ ایوان وزیر اعلی سے حمزہ شہباز کے تقرر کردہ تمام افسران ہٹا دئیے گئے ہیں۔

 ایوان وزیر اعلی سے حمزہ شہباز کے پسندیدہ افسر ڈاکٹر آصف طفیل کو تبدیل کیا گیا ہے۔ محکمہ سروسز نے حمزہ شہباز کے قریبی افسران کو ہٹانے کے لئے لسٹ کی تیاری شروع کر دی۔

فیلڈ سے مسلم لیگ نون کے اراکان اسمبلی کی سفارشات پر لگے اے سی کو ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے۔ تبدیل ہونے والے سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان شہباز شریف کے سٹاف افسر رہ چکے ہیں۔ علی جان خان کو ڈاکٹر یاسمین راشد کی سفارش پر تبدیل کیا گیا ہے۔

نئے تعینات ہونے والے سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ بیمار رہتے ہیں۔ عمران سکندر بلوچ بیماری کے باعث زیادہ فیلڈ کے دورے نہیں کر سکتے ہیں۔

مزیدخبریں