عامر خان مقابلے کیلئے تیار،سامنے کون؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) انڈین اداکار عامر خان کی نئی فلم 'لال سنگھ چڈھا' 11 اگست کو ریلیز ہوچکی ہے۔ یہ فلم سنہ 1994 کی آسکر ایوارڈ یافتہ انگریزی فلم 'فاریسٹ گمپ' سے ماخوذ ہے۔
اس فلم کے حقوق حاصل کرنے کیلئے عامر خان کو تقریباً ایک دہائی لگی۔
اُنھوں نے ٹام ہینکس کی کلاسک فلم فاریسٹ گمپ کی باقاعدہ ماخوذ کہانی پر سنہ 2018 میں کام شروع کیا تھا۔ اس فلم کیلئے عامر خان نے پہلی مرتبہ سکرین پلے لکھنے والے اتل کلکرنی اور ہدایتکار ادویت چندن کے ساتھ مل کر کام کیا ۔ اس فلم میں عامر خان کے ساتھ کرینہ کپور مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔
بالی ووڈ کے بڑے فنکاروں کی فلموں کو رواں سال اب تک باکس آفس پر خاص جگہ نہیں مل سکی ہے۔ ساؤتھ انڈین فلموں میں بہتر سکرپٹ اور شاندار مناظر نے ان فلموں کو زبردست کامیابی دلوائی ہے جس کی وجہ سے یہ فلمیں نقادوں اور فلم سازوں کی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔