(ویب ڈیسک) جے یو آئی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا ہے۔ سینیٹر عطاء الرحمان کا کہنا ہے کہ جے یو آئی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سیاسی ہلچل: عمران خان نے بڑی وکٹیں گرا دیں
سینیٹر عطاء الرحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ایک فتنہ ہے، سینیٹ اجلاس میں ڈائمنڈ جوبلی پر جو خواتین نے ڈانس کیا اس پر تحریک انصاف نے اعتراض کیا، جس پر پی ٹی آئی کو جواب دیا گیا کہ کیا آپ کے جلسوں پر خواتین تلاوت کرتی ہیں ؟ کیا پی ٹی آئی کی خواتین جلسوں میں نعتیں پڑھنی آتی ہیں؟۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا۔ حکومت نے 15 دن بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کیا، وزارتِ خزانہ نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
وزارتِ خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے اضافے کے بعد نئی قیمت 233 روپے 91 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 51 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپیہ 67 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 244 روپے 44 پیسے اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 199 روپے 44 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔ وزارتِ خزانہ نے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 43 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 191 روپے 75 پیسے فی لیٹر ہوگی۔