بچے ہو جائیں تیار، این سی او سی کا بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) کورونا سے بچاؤ کی ویکسین اب 5 سے 11 سال کی عمر تک کے بچوں کو بھی لگائی جاسکے گی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق این سی او سی نے یہ فیصلہ 12 سال سے زائد عمر کے افراد میں و یکسین لگانے کے ٹارگٹ کو حاصل کرنے اور حالیہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسسز کی بنا پر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کوروناسےمزید 5 افراد چل بسے، 526 نئے کیسز رپورٹ
این سی او سی کے مطابق کورونا بچوں کیلئے بھی بہت خطرناک ہے لہذا یو ایس ایڈ اور امریکا کے تعاون سے 19 ستمبر سے پانچ سے 11 سال کے بچوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا آغاز کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں پنجاب کے سب سے زیادہ کیسسز والے چار شہروں کو شامل کیا جائے گا جن میں لاہور سرفہرست ہے۔