ویب ڈیسک: لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین سولرسسٹم پر منتقل ہونے جا رہی ہے۔
اورنج لائن میٹرو ٹرین لاہور کا پہلا اربن ریلوے سسٹم ہے جس کو سولرسسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پوری طرح سولرائز ہونے کے بعد سالانہ 1.9 بلین روپے سے زیادہ بجلی کے بل کو بچایا جا سکے گا۔ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی (PMAT)کے جنرل منیجر (آپریشن) عزیر شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کا سولر سسٹم پر منتقل ہوناناگزیر ہے کیونکہ بجلی کی فی یونٹ لاگت 18 سے 21 روپے ہے جو کہ اورنج لائن کے پورے فنکشن کو چلانے کے لیے قابل عمل مفید نہیں ہے۔
یاد رہے کہ اس سع قبل وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ہدایت پر اورنج لائن میٹروٹرین میں بزرگوں اورخصوصی افراد کو مفت سفر کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔